کوئٹہ؛ رحمت اللعالمین (ص) ایوارڈ کا اعلان

IQNA

کوئٹہ؛ رحمت اللعالمین (ص) ایوارڈ کا اعلان

7:54 - October 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3510468
تہران(ایکنا) فاطمیہ سنٹر کی جانب سے سیرت النبی(ص) پر خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وحدت مسلمین، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اور امام جعفر صادق  (ع) کی ولادت با سعادت پر جہاں مختلف شہروں میں تقریبات اور جشن کا سلسلہ جاری  ہے وہی  اس  موقع پر کوئٹہ میں فاطمیہ سنٹر کی جانب سے ایک خوبصورت کاوش کی گیی ہے۔

 

سنٹر کی جانب سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ  آنحضرت (ص) کی سیرت پر چلنے اور خدمات انجام دینے والے متعدد افراد کو جشن میلاد النبی کے موقع پر خراج پیش کیا جائے گا اور احسن خدمات اور کارکردگی کیلئے فاطمیہ اسلامک سینٹر اس سال ان کو ایوارڈ پیش کررہا ہے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق "رحمت للعالمین ایوارڈ" معاشرے میں مختلف حوالوں سے خدمات دینے والے سوشل ایکٹویسٹوں کو دیا جائے گا اور ایوارڈ کی تقریب تاریخ: 24 اکتوبر 2021 بمطابق سترہ ربیع الاول کو تین بجے سہ پہر میجر نادر آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔

نظرات بینندگان
captcha