ترکی نے اسرائیلی ایجنسی موساد کے 15 جاسوس گرفتار کر لیے

IQNA

ترکی نے اسرائیلی ایجنسی موساد کے 15 جاسوس گرفتار کر لیے

19:57 - October 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3510481
موساد کو ترک شہریوں اور ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ان مشتبہ جاسوسوں کو ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے موساد کو ترک شہریوں اور ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اُن طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں جو ممکنہ طور پر مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کریں گے۔

حکومت کے حامی روزنامے نے یہ بھی لکھا ہے کہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا آپریشن ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے ایک سال سے جاری انسداد انٹیلی جنس آپریشن کے بعد کیا تھا۔

اخبار نے مزید بتایا ہے کہ مشتبہ افراد کی تقریباً ایک سال تک ، تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کے طریقوں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

نظرات بینندگان
captcha