ارسطو اور افلاطون کے پیروکار بین المذاہب ڈائیلاگ عام کریں- ہاشم موسوی

IQNA

ارسطو اور افلاطون کے پیروکار بین المذاہب ڈائیلاگ عام کریں- ہاشم موسوی

8:26 - October 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3510502
تہران(ایکنا) نیو ورلڈ آرڈر سے شیطانی منصوبوں پر عمل پیرا ہونے کی پالیسی ترک کی جائے۔ یورپی سفیر سے ملاقات میں مطالبہ

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرینا ہوٹل کوئٹہ میں یورپین یونین کے سفیر مسز آندرولا کامینارا سے علما وفد کی قیادت میں کوئٹہ کے شیعہ سنی دانشوروں نے ملاقات کی۔

علما وفد میں شامل امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے بھی شیعہ علما کی نمایندگی کی۔ انکے ساتھ ارباب لیاقت علی  رہنما مجلس وحدت مسلمین بھی ترجمہ کیلئے موجود تھے۔

ہاشم موسوی نے اپنے خطاب میں یورپین سفیر کو کہا کہ چونکہ یورپین ارسطو اور افلاطون کی اولاد ہیں لہذا انکو زیب دیتا ہے کہ دنیا میں مختلف کلچرز، مسالک اور مذاہب کے لوگوں سے گفتگو اور ڈایئلاگ کا بندوبست کریں تاکہ انسانیت ایک دوسرے کی خوبیوں کو آپس میں شئیر کریں اور اپنے نقائص کو دور کریں۔

انہوں نے استعماری طاقتوں کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیو ورلڈ آرڈر جو پوری دنیا میں بزور شمشیر شیطانی کلچر کو مسلط کرنا چاہتاہے کی مذمت کی اور کہا کہ شیطانی طاقتوں کے ایجنڈے کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے کیونکہ اس سے عالمی امن کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

افغانستان کے سلسلے میں ہاشم موسوی نے کہا  کہ اگر ط ا ل ب ان افغانستان کے تمام طبقوں کو اپنی حکومت میں شامل  اور عدل و انصاف کو فروغ دینگے تو کامیاب ہوسکتے ہیں تاہم اب جبکہ ط ا ل ب ا ن پانچ سو ہزارہ گھرانے کو اپنے گھروں سے بے دخل کر چکے ہیں تو یہ ظالمانہ اقدام مشکلات میں اضافہ کرسکتا ہے۔ انہوں مطالبہ کیا کہ اگر واقعی یورپین پاکستان سے بھوک افلاس غربت اور بے روزگاری کو دور کرنا چاہتے ہیں تو بلوچستان سے سالانہ پانچ ہزار طلبا کو یورپ کے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز میں اسکالر شب عطا کریں۔

نظرات بینندگان
captcha