آذربایجان میں ایکنا نیوز کو بلاک کردیا گیا

IQNA

آذربایجان میں ایکنا نیوز کو بلاک کردیا گیا

8:09 - October 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3510508
جمهوری آذربایجان میں بین الاقوامی قرآنی نیوز ایجنسی (ایکنا) کو سرکاری طور پر بلاک کردیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق جمہوری آذربائیجان میں حالیہ دنوں میں کئی ایک مذہبی ویب سائٹس کو بند کردیا گیا ہے جنمیں بعض ایرانی ویب سائٹ بھی شامل ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق باکو سے ایکنا قارئین کا کہنا ہے کہ ایکنا نیوز ایجنسی جو دنیا کی اکیس زبانوں میں قرآنی سرگرمیوں کو کوریج دے رہی ہے آذربایجان میں آذری زبان میں خدمات انجام دینے والی سایٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ آذربایجان میں ایکنا نیوز ایجنسی تمام تر قوانین کی رعایت کے ساتھ صرف قرآنی اور اسلامی موضوعات پر مبنی خبریں نشر کرتی ہے۔

 

ایکنا نیوز آذربایجان میں آذری زبان میں خبریں دینے والی اہم نیوز ایجنسیوں میں شمار ہوتا ہے جس سے بڑی تعداد میں لوگ استفادہ کررہے تھے۔

 

آذربایجان میں ایکنا نیوز کو بلاک کردیا گیا

رپورٹ کے مطابق آذربایجان میں بلاک ہونے والی ویب سایٹوں میں «دیه‌رلر.آز»، «اهل‌بیت.اینفو»، «ملی‌.آز»، «مائده.آز»، «شیعه.آز» ، «اسلامین‌سسی.ارگ» اور ایکنا نیوز شامل ہے۔/

آذربایجان میں ایکنا نیوز کو بلاک کردیا گیا

 

4007921

نظرات بینندگان
captcha