مصر میں ولادت امام حسین‌(ع) کا جشن

IQNA

مصر میں ولادت امام حسین‌(ع) کا جشن

7:28 - November 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3510712
تہران(ایکنا) مصر میں صوفیه اور دیگر مکاتیب کے پیروکار آج سے ایک ہفتے تک امام حسین‌(ع) کی ولادت کا جشن شروع کریں گے۔

الوفد نیوز کے مطابق ولادت امام حسین(ع) کا جشن ۲۳ سے   ۳۰ نومبر تک جاری رہے گا۔

ولادت امام حسین کا جشن مصر میں ہزاروں سال پرانا جشن ہے جو خاص جوش و خروش سے عاشقان اہل بیت کے درمیان منایا جاتا ہے۔

پیروان مکتب صوفیه جشن میلاد امام حسین‌(ع) کی مناسبت سے نومبر کے آخری ہفتے کو مختلف پروگرام منعقد کراتے ہیں جن میں ہزاروں لوگ مسجد الحسین کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں.

 

 جشن میلاد امام حسین‌(ع) مصر میں جشن میلاد نبی اکرم‌(ص)  کے بعد سب سے بڑا جشن شمار ہوتا ہے. جشن میلاد امام حسین ایک خاص روحانی فضا اور عقیدت کے ماحول میں منایا جاتا ہے جنمیں مختلف ترانوں اور منقبتوں کی صورت میں شعراء اور منقبت خواں عقیدت کا اظھار کرتے ہیں اور ان پروگراموں میں وزارت اوقاف کے اعلی حکام اور الازھر کے علما شریک ہوتے ہیں۔

 

کورونا ایس او پیز کی وجہ سے اس سال جشن میلاد امام عالی مقام مسجد الحسین(ع) کی کھلی فضا میں منعقد کیا جارہا ہے۔/

 

4015462

نظرات بینندگان
captcha