شهید الحوثی قرآنی پروگرام پر عمل سے ہم فتح یاب ہوں گے

IQNA

تهران میں یمنی سفیر:

شهید الحوثی قرآنی پروگرام پر عمل سے ہم فتح یاب ہوں گے

8:46 - November 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3510717
تہران(ایکنا) مستضعفین عالمی اجلاس سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ یمنی قوم کا قیام شهید الحوثی کے قرآنی پروگرام سے اخذ شدہ ہے اور عالمی استکبار پر ہم کامیاب ہوں گے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مستضعفین فورم کا دوسرا اجلاس تہران میں «یمن؛ اسلامی دنیا میں خود اعتمادی اور تبدیلی» کے عنوان سے گذشتہ روز شروع ہوچکا ہے۔

 

تہران میں یمنی سفیر ابراهیم الدیلمی نے اجلاس سے خطاب میں کہا: آج ہم اسلامی قیام کی بات کریں گے کو ایک تہذیبی اور ثقافتی قیام ہے جس کی بنیاد شهید سیدحسین بدرالدین الحوثی نے قرآنی تعلیمات سے اخذ کیا اور عالمی استکبار کے خلاف قیام کیا۔

 

تہران(ایکنا) یمنی شهید الحوثی قرآنی پروگرام پر عمل کرتے ہوئے کامیاب ہوں گے

انکا کہنا تھا: شهید الحوثی نے درک کیا تھا کہ اسلامی دنیا مختلف بیماریوں کا شکار ہے اور اسی سے مقابلے کے لیے انہوں نے اس لایئحہ عمل کو اختیار کیا۔

 

الدیلمی کا کہنا تھا: اسلامی دنیا امریکی و صیھونی سازش کا شکار ہے اور اگر اس سے مقابلہ کرنا ہے تو رب کریم اور کتاب حکیم سے رابطہ کرنا ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا کہ سب کو ملک کر وحدت سے مرگ بر آمریکا و مرگ بر اسرائیل کا نعرہ لگانا ہوگا اور اسی صورت میں ہم کامیابی کا جشن منا سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ان پروگراموں سے امریکی- صیھونی سازش آشکار ہوگی اور یمن میں اصل جنگ امریکی ایما پر شروع کی گیی ہے اور سعودی و امارات تو آلہ کار ایجنٹ ہیں۔

 

تہران(ایکنا) یمنی شهید الحوثی قرآنی پروگرام پر عمل کرتے ہوئے کامیاب ہوں گے

یمنی سفیر کا کہنا تھا:  یمنی سعودی جنگ تاریخی نہیں بلکہ  امریکہ اور انکے ایجنٹوں کا مسلط کردہ ہے۔

 

الدیلمی کا کہنا تھا: یہ ایک فوجی جنگ تک محدود نہیں بلکہ ثقافتی، اقتصادی اور تاریخی جنگ ہے اور ہم ہر سطح پر ان سے مقابلہ کررہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ دشمن سمجھتا تھا کہ یمن کمزور ہے مگر خوش قسمتی سے یمن امریکہ اور اسرائیل سے جنگ کا مرکزبنا اور انکے ایجنٹوں کو ہم نے بڑا نقصان پہنچایا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ سے چاہتے ہیں کہ سات سال تک ہم پر ٹھونسی گئی جنگ کا خسارہ ہمیں ادا کریں۔

الدیلمی نے تمام طبقوں اور بالخصوص جمهوری اسلامی ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اگر ہماری تاریخ لکھی گیی تو کہا جائے گا کہ ایران نے آخر تک ہمارا ساتھ دیا۔

 

تہران(ایکنا) یمنی شهید الحوثی قرآنی پروگرام پر عمل کرتے ہوئے کامیاب ہوں گے

عالمی مستضعفین کا دوسرا اجلاس  «یمن؛ مرکز تبدیلی و خود اعتمادی » کے عنوان سے شروع ہوا اور صدر کے معاون خصوصی علی رضا زاکانی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔/

4015632

نظرات بینندگان
captcha