ترکی میں ۴۵۰ سالہ قدیم قرآن کی دریافت

IQNA

ترکی میں ۴۵۰ سالہ قدیم قرآن کی دریافت

9:00 - November 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3510720
تہران(ایکنا) قونیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ عثمانی دور کے قرآن کو صوبے کے علاقے سے دریافت کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قونیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ تاریخی قرآن ملا ہے جو سولویں صدی سے متعلق ہے اور ممکنہ طور پر سلطان سلیم کے زمانے سے ہے۔ یہ قرآن قرہ پینار شہر کی مسجد میں وقف تھا جو سلطان سلیم کی جانب س تحفے میں دیا گیا تھا۔

 

قرآن کے آغاز میں خط نستعلیق سے استفادہ کیا گیا ہے اور پھر خط نسخ میں مختصر تشریح کی گیی ہے۔

قرآن کا متن خط نسخ میں لکھا گیا ہے اور ہر صفحے میں آیات کو متسطیل شکل میں درج کیا گیا ہے جب کہ حواشی میں خالی ہے اور صفحات میں سرخ اور سیاہ رنگ کا استعمال کیا گیا ہے ۔

 

افسوس کے ساتھ کہا جاتا ہے کہ قرآن کا صرف ۱۰ پارہ ملا ہے اور باقی بیس پاروں کے حوالے سے کوئی اطلاع دستیاب نہیں۔

اس وقت اس نسخے کو حفاظت کے ساتھ ایک شیشے کے باکس میں رکھا گیا ہے جو عام لوگوں کے دیکھنے کے لیے موجود ہے۔/

 

4015761

نظرات بینندگان
captcha