اسیر بچوں اور ماوں میں ملاقات پر پابندی

IQNA

بحرین میں داستاں ظلم؛

اسیر بچوں اور ماوں میں ملاقات پر پابندی

9:02 - November 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3510721
تہران(ایکنا) آل خلیفہ رژیم کی متشدد پالیسی جاری ہے اور سال ۲۰۱۱ کے بحران کی وجہ سے گرفتار اسیربچوں کو ماوں تک سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

العھد نیوز کے مطابق آل خلیفہ کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد افراد کو مظاہروں میں شرکت پر پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

 

رصد نیوز کے مطابق سیکورٹی فورسز نے العکر، الدراز اور النویدرات میں چھاپے مار کر کئی ایک دیگر کو گرفتار کیا۔

 

وزارت داخلہ بحرین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی فورس اور انٹلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے بارے میں خدشہ تھا کہ وہ دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

 

 

مذکورہ افراد سے ایرانی ساختہ اسلحوں کی برآمدگی کا بھی دعوی کیا جاتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق منامہ کانفرنس کے ایک روز بعد چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور اسیر بچوں سے ماوں کو ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ۔

 

جیلوں میں درجنوں قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کیا ہے اور بچوں سے ملنے کے لیے مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 

انسانی حقوق سوشل ایکٹویسٹ ابتسام الصائغ کے مطابق اعلی حکام کی تاکید پر سیکورٹی والے بچوں کو ماوں سے ملنے نہیں دیں رہے۔

ایک اسیر بچے کی ماں کا کہنا ہے: جیل میں ساٹھ بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اور جیل میں صحت کے مسایل کو درپیش خطرات کی وجہ سے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔/


4015765

.

 

نظرات بینندگان
captcha