ترکی کے صدر اردوغان کے خلاف انقرہ اور استنبول میں احتجاجی مظاہرے

IQNA

ترکی کے صدر اردوغان کے خلاف انقرہ اور استنبول میں احتجاجی مظاہرے

17:37 - November 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3510724
ترکی کی کرنسی لیرکی ڈالر کے مقابلے میں شدید کمی کے بعد ترکی کے صدر اردوغان کے خلاف عوامی مظاہرے شروع ہو گئےہیں ۔ ترکی کے شہرانقرہ اور استنبول میں عوام نے اردوغان کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے استعفی کا مطالبہ کیا ہے ۔

سوشل میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں کی گراوٹ کے بعد منگل کے روز لیرا کی قدر میں شدید کمی ہوئی جس سے قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ ہوچکا ہے۔

جس کے باعث عام ترک شہری اپنی تعطیلات کے منصوبوں سے لے کر ہفتہ وار سودا سلف کی خریداری تک پر نظرِ ثانی کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

 دیگر زرائع کے مطابق ترکی کی کرنسی لیرکی ڈالر کے مقابلے میں شدید کمی کے بعد ترکی کے صدر اردوغان کے خلاف عوامی مظاہرے شروع ہو گئےہیں ۔ ترکی کے شہرانقرہ اور استنبول میں عوام نے اردوغان کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے استعفی کا مطالبہ کیا ہے ۔
 
سماجی سائٹوں پر منتشر کی گئی تصویروں اور ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ مظاہرین اردوغان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اس کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ترک پولیس نے استنبول کے تقسیم اسکوائر کو بھی بند کردیا ہے۔ ادھر اردوغان کے مخالف دو اپوزیشن رہنماؤں کلیچدار اوغلو اور میرال اکشنیر نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha