گوآ اسپاٹ لایٹ کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے مفتی اعظم نوروزبای کاژی تاگانولی (Nauryzbay kazhy Taganuly)) نے درخواست کی ہے کہ «سیاه جمعہ» کو «جمعه سخاوت» کے نام سے پکارا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی نظر میں جمعہ کا خاص احترام ہے لہذا اس کو درست پکارا جائے۔
روسی علما کے رہنما مفتی البیر کرگانوف نے بھی اس درخواست کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
انکا کہنا تھا: مسلمان اور اکثر جوان پوچھتے ہیں کہ ایسی رسم کو زندگی میں کیوں شامل کریں لہذا ضرورت ہے کہ اس کو «جمعه سخاوت» یا «جمعه خیر» کے نام سے پکارا جائے۔
ماسکو علما کونسل کے سربراہ ایلدار علی الدینوف نے کہا ہے کہ کلمه «سیاه» کو عام طور پر برے اور وحشتناک معنی سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔
بلیک فرائیڈے امریکہ سے شروع ہوا ہے اور یہ عام طور پر خریداری کے موسم اور بالخصوص کرسمس کے ایام میں منایا جاتا ہے اور اس میں رعایت کے ساتھ مصنوعات کی نیلامی ہوتی ہے۔
روس میں سال ۲۰۱۳ سے بلیک فرائیڈے کا سلسلہ شروع ہواہے۔/