فرانس صدارتی انتخابات میں دائیں بازو کے انتہا پسند امیدوار نامزد

IQNA

فرانس صدارتی انتخابات میں دائیں بازو کے انتہا پسند امیدوار نامزد

8:07 - December 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3510769
تہران(ایکنا) شدت پسند رہنما اریک زمور نے سال ۲۰۲۲ کےلیے صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کیا ہے۔

ٹی آرٹی نیوز کے مطابق یوٹیوب پر وائرل ویڈیو کلیپ میں اریک زمور نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔ اس ویڈیو میں واضح انداز میں مہاجرین کو دھمکی دی گیی ہے اور کہا گیا ہے کہ فرانس کی عظمت رفتہ کی بحالی کی کوشش کی جائے گی۔

 

زمور، کو ٹی وی اینکر بھی رہا ہے کا کہنا تھا کہ بہت سے ووٹ دینے والے اپنی ملک کو درست نہیں سمجھتے، میں کہتا ہوں کہ اس وقت فرانس کی اصلاح نہیں بلکہ نجات کا وقت ہے۔

 

زمور اختلافاتی مسائل کے باوجود سروے میں مقبولیت حاصل کررہا ہے حالانکہ انکے مخالفین انہیں ایک نسل پرست قرار دیتے ہیں تاہم انکے حامی انہیں فرانس کی اقدار کے محافظ قرار دیتے ہیں۔

 

انکی ویڈیو جمہوری خواہ امیدوار کے مناظرے یا ڈیبٹ سے قبل وائرل ہوئی ہے اور اس ویڈیو سے جمہوری خواہوں کے آنے والے امیدوار کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

 

زمور کو فرانس کا ٹرمپ بھی کہا جاتا ہے جنکا خیال ہے کہ وہ میکرون کی برطرفی اور دائیں پارٹی کے رہنما مارین لوپن سے مقبولیت میں کافی آگے ہیں۔ انکی پہلی انتخاباتی پارٹی مہم اتوار کو پیرس میں منعقد ہوگی۔

 

زمور کو تفرقہ انگیزی اور مہاجرین کے خلاف سخت بیانات اور توہین کی وجہ سے سخت اعتراضات کا سامنا ہے انہوں نے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھل کر انکی حمایت میں آگے بڑھے، انکا کہنا تھا کہ مخالفین ہمیں شدت پسند نسل پرست اور ہمارے حوالے سے بری باتیں ضرور کریں گے۔/

4017547

نظرات بینندگان
captcha