حماس کی جانب سے ملایشیاء کے دلیرانہ موقف پر خیرمقدم

IQNA

حماس کی جانب سے ملایشیاء کے دلیرانہ موقف پر خیرمقدم

8:25 - December 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3510779
تہران(ایکنا) اسلامی تحریک حماس نے اسرائیل سے تعلقات کو رد کرنے پر ملایشیاء کے موقف کو سراہا۔

ایکنا نیوز کے مطابق حماس تحریک نے بدھ کو ایک بیان میں کوالالمپور کی جانب سے صیھونی اسپورٹس مینوں کو ویزا نہ دینے کے فیصلے کو سراہا اور ملایشیاء سے عالمی اسکواِش ٹورنامنٹ کو معطل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکہ کی جانب سے صیھونی حمایت قرار دیا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کی نفی میں اس طرح کے فیصلے کو حماس قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو ہر طرح کی سازش کی نفی ہے۔

 

تحریک نے ملایشیاء کی حمایت کی ہے اور تمام مقابلوں میں صیھونی عدم شرکت کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی رژیم فلسطین پر حملہ کرتا ہے اور مقدس مقامات کی توہین کررہا ہے اور جوانوں کے خون بہانے میں ٘مصروف ہے ایسے رژیم کو جواب دہ ہونا چاہیے۔

 

اسکوایش ٹورنامنٹ  اس ہفتے کو کوالالمپور میں منعقد ہونا تھا تاہم اسکوایش کی عالمی فیڈریشن نے بدھ کو اعلان کیا کہ بعض کھلاڑیوں کو ویزا نہ ملنے پر ٹورنامنٹ منسوخ کیا جاتا ہے۔/


4017856

 

نظرات بینندگان
captcha