الازهر اور ویٹکن میں انسانی اور مذہبی ڈائیلاگ

IQNA

الازهر اور ویٹکن میں انسانی اور مذہبی ڈائیلاگ

7:49 - December 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3510800
تہران(ایکنا) نشست بعنوان «انسانی برادری اور ویٹکن الازھر ڈائیلاگ» منعقد ہوئی جسمیں تحقیقات اسلامی مرکز، پاپ کے نمایندے اور قطبی کلیسا کے رہنما شریک تھے۔

الوفد نیوز ایجنسی کے مطابق تحقیقات اسلامی مرکز کے ڈاکٹر نظیر عیاد نے نشست بعنوان «انسانی برادری اور ویٹکن الازھر ڈائیلاگ»سے خطاب کیا۔

اس نشست میں انسانی برادری اور بقائے باہمی کے حوالے سے یونیورسٹی سربراہ ڈاکٹر محمد المحرصاوی، کارڈینال میگل آنجل آیوسوگیشو، ڈائیلاگ کونسل کے سربراہ مونسینور نیکلاس ہنری، قاہرہ میں ویٹکن سفیر اسقف ارمیا اور دیگر کلسیا نمایندے شریک تھے۔

 

ڈاکٹر عیاد نے گفتگو میں اسلامی تعلیمات کو بقایے باہمی کا علمبردار قرار دیا اور اقوام  ومذاہب کے درمیان یکجہتی اور عشق و امن قایم کرنے پر تاکید کی۔

 

انکا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم نشست ہے اور دیگر مذاہب سے دوستی اور وحدت کی دلیل ہے جہاں دنیا میں ناانصافی کا دور دورہ ہےاور آزادی عبادت و عقیدے کی آزادی سے نادرست استفادہ کیا جاتا ہے تاکہ ذاتی مفادات کے لیے کام کیا جاسکے۔

 

ڈاکٹر نظیرعیاد نے مذہبی رہنماوں کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کے درمیان برادری و برابری ایجاد کرنے میں انکا اہم کردار ہے۔

 

اجتماعی علوم ریسرچ مرکز کے سربراہ نے کہا کہ الازھر کا انسانی برادری میں اہم کاوش ہے اور اس حوالے سے مختلف انجمنوں کی ایجاد اور عالمی سطح پر مختلف کاوشیں اور میڈیا پروگرامز کی طرف اشارہ کرسکتے ہیں۔/

4018686

نظرات بینندگان
captcha