وزیر اوقاف مصر: اسلام شدت پسندی سے بیزار ہے

IQNA

وزیر اوقاف مصر: اسلام شدت پسندی سے بیزار ہے

8:03 - December 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3510860
تہران(ایکنا) وزیراوقاف کے مطابق اسلامی شدت پسندوں سے لاتعلق ہے اور شدت پسند اسلام و قرآن کے نام پر بیگناہوں کا ناحق خون بہاتے ہیں۔

الشروق نیوز کے مطابق مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعه نے پروگرام «مصر جدید» جو مصری چینل  ETC سے نشر ہوتا ہے اس سے گفتگو میں کہا: شدت پسند افراد اسلام و قرآن کے نام پر خیانت کرتے ہیں اور ناجایز اہداف کے لیے دین کا نام استعمال کرتے ہیں حالانکہ مذہب ان سے بیزار ہے۔

 

انکا کہنا تھا: وزارت اوقاف صرف حفظ قرآن پر تاکید نہیں کرتا بلکہ قرآن فھمی پر بھی زور دیتا ہے اور مصری حکومت ہر سال اس حوالے سے کام کررہی ہے۔

 

مختار جمعه نے قرآنی مقابلوں میں معذور قرآء کی شرکت کے حوالے سے کہا: مقابلوں میں چالیس ممالک سے ۷۰ معذور بچے حفظ مقابلوں میں شریک ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ معذور یا اسپشل بچوں کے مقابلوں میں حفظ کے ساتھ ساتھ لحن و صوت کو بھی خصوصی طور پر مد نظر رکھا جاتا ہے اور یہ بچے حفظ کے ساتھ آیات نمبر اور صفحہ نمبر کو بھی حفظ کرتے ہیں جو عام طور پر ایک سالم حافظ کے لیے بھی کافی مشکل کام شمار ہوتا ہے۔/

4020566

نظرات بینندگان
captcha