امریکی کانگریس میں اسلاموفوبیا سے مقابلے کے بل پر اعتراضات

IQNA

امریکی کانگریس میں اسلاموفوبیا سے مقابلے کے بل پر اعتراضات

6:55 - December 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3510875
تہران(ایکنا) ایلھان عمر کی جانب سے پیش شدہ بل پر جمہوری خواہ نمایندے نے شدید اور توہین آمیز اعتراض کردیا۔

القدس العربی نیوز کے مطابق مجلس نمایندگان میں پیر کو مسلمان نمایندے ایلھان عمر کی جانب سے اسلام فوبیا کے حوالے سے پیش کردہ بل پر بحث ہوا جس پر جمہوری خواہ نمایندے کے سخت اعتراضات سے بل متنازع بنا دیا گیا۔

 

ری پبلیکن نمایندہ اسکاٹ پری نے ایلھان عمر جو اسکی اپنی پارٹی کی ہے انکو یہودی مخالف قرار دیا اور انکو دہشت گردوں کا حامی کہا۔

 

ایک اور ری پبلیکن نمایندہ لورن پوبرٹ بھی اس سے پہلے اعتراض کرچکا ہے جہاں انہوں نے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایلھان عمر ایک دہشت گرد خاتون اور بم بنانے والی خاتون ہوسکتی ہے۔

 

حالیہ کانگریس کی نشست میں ایلھان عمر کے خلاف توہین آمیز بیانات پر ڈیموکریٹ نمایندوں نے سخت اعتراضات کیے اور اسکاٹ پری کے الفاظ پر نمایندوں نے سخت ریمارکس دیے۔

 

مجلس نمایندگان کے اجلاس میں ڈیموکریٹس کے اعتراضات کے بعد پیری کے ریمارکس کو حذف کرنے کا مسئلہ جوں کے توں باقی رہا۔/

4021060

نظرات بینندگان
captcha