شمالی لبنان میں داعش دوبارہ لوٹ سکتی ہے- انبتاہ

IQNA

شمالی لبنان میں داعش دوبارہ لوٹ سکتی ہے- انبتاہ

7:57 - January 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3511096
تہران(ایکنا) لبنانی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ شمالی لبنان میں جوانوں کی شام آمد و عراق کی طرف آمد و رفت سے داعش یہاں دوبارہ سرگرم ہوسکتی ہے۔

الاخبار نیوز کے مطابق لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ داعش سے وابستہ افراد سرگرم ہوچکے ہیں جیسے کہ شام و عراق میں داعش کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔

 

حال ہی میں لبنانی فورسز پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ایک گروپ کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر دہشت گردی کے الزامات عاید کیے گیے ہیں۔

 

حالیہ دنوں میں ایسی رپورٹیں ملی تھیں جنکے مطابق بعض جوانوں کو طرابلس سے شام و عراق کی طرف داعش کی حمایت میں بھیجے گیے۔

 

الاخبار نے لبنانی فورسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان افراد کی تعداد  ۶۵ ہوسکتی ہے جو ترکی کے راستے عراق گیے اور عراقی زرایع نے تصدیق کی ہیں کہ یہ لبنانی جوان ہوسکتے ہیں۔

 

عراقی زرایع کا کہنا ہے کہ ان جوانوں نے ممکنہ طور پر داعش جوائن کی ہیں جو عراق و شام کے کوہستانی علاقوں میں ان سے جا ملے ہیں۔

 

ان جوانوں کو شامی سمگلروں نے عراق منتقل کیا ہے جو ہر ایک فرد کو منتقل کرنے کے ڈیڑھ ہزار ڈالر وصول کرتے ہیں اور ان میں ایسے افراد بھی ہے جو گرفتاری سے رہائی کے بعد دوبارہ وہاں گیے ہیں۔

 

الاخبار نے رپورٹ دی ہے کہ مذکورہ سمگلروں نے انسانی افراد کے علاوہ بھاری مقدار میں ہلکے اور بھاری ہتھیار بھی منتقل کیے ہیں۔

 

زرایع کا کہنا ہ کہ مذکورہ سمگلرز سرحدوں پر فورسز کی لاپرواپی سے فایدہ اٹھاتے ہوئے ایسی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں بالخصوص لبنان سرحد کا وسیع علاقہ بغیر کسی سخت نظارت کے موجود ہیں جن سے یہ سمگلرز نادرست استفادہ کرتے ہیں۔/

4027835

نظرات بینندگان
captcha