مصری قاری جو بیماری میں بھی تلاوت کرتے + فلم

IQNA

برسی؛ قاری«عبدالعلیم فصاده؛

مصری قاری جو بیماری میں بھی تلاوت کرتے + فلم

7:06 - January 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3511113
تہران(ایکنا) مصر کے معروف قاری«عبدالعلیم فصاده» جنکو قرآنی سفیر کا عنوان دیا گیا تھا ڈاکٹروں کی تاکید کے باوجود بیماری میں بھی انہوں نے تلاوت ترک نہ کی۔

نیوز ایجنسی الشروق کے گذشتہ روز مصری قاری شیخ «عبدالعلیم فصاده» کی برسی کا دن تھا جو مصری صوبہ کفرالشیخ صوبے سے تعلق رکھتا تھا، وہ ۷۳ کی عمر میں ۲۰۲۱ کو دنیا سے رخصت ہوئے۔

 

شیخ فصاده جو سال ۱۹۴۷ کو کفر الشیخ کے شهر بیلا میں پیدا ہوئے اور دس سال کی عمر میں استاد «یوسف شتا» کی نگرانی میں حافظ کل قرآن بنے۔

 

انہوں نے الازھر یونیورسٹی میں قرآنی تعلیم وتدریس کا آغآز کیا اور جلد مصر کے معروف قاریوں میں شمار ہونے لگا۔

 

فصاده نے مصری وزارت اوقاف کی نمایندگی میں کئی عربی اور اسلامی ممالک کا سفر کیا اور قرآنی پروگراموں میں شرکت کی، جب کہ مصری مقابلوں میں بھی وہ پوزیشن ہولڈر رہے۔

 

فصاده نے اہم پروگراموں میں معروف مصری قاریوں کے ہمراہ تلاوت کا اعزاز حاصل کیا جنمیں شيخ ابوالعينين شعيشع، شيخ راغب مصطفى غلوش، شيخ محمد عبدالوهاب الطنطاوى، شيخ عنتر مسلم، فرج‌الله شاذلى، احمد نعينع اور عبدالفتاح طاروطی قابل ذکر ہیں۔

 

قاری فصاده کی عمدہ تلاوت، خوبصورت آواز اور احکام تجوید قرآن کریم کی رعایت نے انہیں مصری قرآنی سفیر کا عنوان دیا۔

 

مصری امام جماعت اور قاری فصادہ کے قریبی رشتہ دار عبدالسلام الهواریکا کہنا تھا: فصادہ، قرآنی اخلاق، اور زہد و تواضع میں معروف تھے۔

 

الهواری کا کہنا تھا: ہم اکثر قرآنی محافل میں ہوتے اور سارے قرآء قرآن سے تلاوت کرتے مگر فصادہ ایک کامل پارے کی تلاوت کرتے وہ بھی زبانی۔

 

ویڈیو کا کوڈ

انکا کہنا تھا: فصادہ آخر عمر میں بیمار ہوئے اور ڈاکٹروں نے تاکید کی تھی کہ وہ صحت کے لیے تلاوت کو ترک کریں مگر انہوں نے اس کو قبول نہ کیا، کہا مرونگا مگر ترجیح دونگا کہ تلاوت کرتے ہوئے مر جاوں۔

 

مصری امام جماعت کا کہنا تھا کہ انہوں ن سینکڑوں شاگردوں کی تربیت کی جنہوں نے اس عظیم استاد سے کسب فیض کیا ۔/

4028663

نظرات بینندگان
captcha