عراق میں قومی قرآنی پروگرام + تصاویر

IQNA

عراق میں قومی قرآنی پروگرام + تصاویر

7:11 - January 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3511114
تہران(ایکنا) آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) کے قرآنی مرکز کے تعاون سے ملک بھر میں طلبا کی شرکت کے ساتھ قرآنی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

الکفیل نیوز کے مطابق آستانہ مقدس و حرم حضرت ابوالفضل العباس(ع) کے تعاون سے قرآنی پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے جسمیں کربلا اور دیگر شہروں سے ۲۶۹ طلبا شریک ہیں۔

 

اس پروجیکٹ میں جو آستانہ عباسی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے خصوصی کلاسز شامل ہیں جنمیں تلاوت و تجوید، وقف او ابتدائ اور علوم قرآنی کی تدریس ہیں۔

 

پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب امام حسن(ع) ہال آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) میں منعقد ہوئی جسمیں آستانے کے نمایندے  عباسی موسی نے درست قرآنی تعلیمات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: قرآنی تعلیمات کی ترویج اور معارف کو عام کرانا آستانہ عباسی کے پروگراموں میں سرفہرست ہے۔

 

آستانہ عباسی کے قرآنی علوم کے سربراہ احمد الشیخ علی نے قرآن تعلیمات کو درپیش چینلجیز اور مسائل کے حوالے سے کہا کہ معاشرے میں قرآنی معارف کو عام کرانا اس وقت اہم ترین ضرورت میں شامل ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرانی تعلیمات کو عام کرانے کے حوالے سے ہم پربھاری ذمہ داری عاید ہوتی ہے اور اسی حوالے سے کربلا معلی میں ہمارے ادارے کی کافی خدمات سب کے سامنے ہیں۔

 

قرآنی ادارے کے شیخ جواد النصراوی نے کہا کہ اس وقت مذکورہ کورس ۷۰ گھنٹوں پر محیط ہے اور کورس کے اختتام پر طلبا میں انعامات اور اسناد تقسیم ہوں گے۔/

 



 

4028740

نظرات بینندگان
captcha