قطر میں کتابوں کی نمایش میں حرم امام رضا(ع) کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی شرکت

IQNA

قطر میں کتابوں کی نمایش میں حرم امام رضا(ع) کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی شرکت

16:27 - January 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3511120
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم سے وابستہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن نے آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے بین الاقوامی شعبے کے تعاون سے دوحہ میں منعقد ہونے والی کتابوں کی اکتیسویں بین الاقوامی نمایش میں شرکت کی۔

آستانہ رضوی ویب سائٹ کے مطابق قطر کے بین الاقوامی اکتیسویں میلے کی افتتاحی تقریب میں ایرانی ناشرین  ، قطر ی وزیراعظم اور وزیر ثقافت کے ساتھ دیگر سیاسی حکام ، غیر ملکی سفیروں اور بعض ثقافتی شخصیات  نے بھی شرکت کی کتابوں  کی  نمایش کا افتتاح ’’ العلم نور‘‘ کےنعرے  سے کیا گیا۔  


کتابوں کی اس  نمایش میں آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ا سٹال میں اپنی 40 کتب کے ساتھ حصہ لیا  اور  فاؤنڈیشن  کے نمائندے نے میں شرکت کرنے والے ناشرین سے مختلف موضوعات پر براہ راست   خیال کیا۔ 


اس  نمایش کا 29000 مربع میٹر رقبہ پر اہتمام کیا گيا ہے جس میں 37ممالک سے 430ملکی اور غیرملکی ناشرین شریک ہیں ۔ان ناشرین  میں 319 عرب  ناشرین ہیں اور45 غیرملکی پبلشرز کے علاوہ دیگر پبلشرز کے 90 نمائندے بھی شریک  ہیں.

 
واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی کتابوں کی یہ نمایش 13 جنوری 2022 سے 22جنوری 2022  تک جاری رہے  گی ، یہ  نمایش ہر روز صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک کتاب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے کھلی رہے گی۔

نظرات بینندگان
captcha