کربلا میں قرآنی فیسٹیول کا افتتاح

IQNA

کربلا میں قرآنی فیسٹیول کا افتتاح

7:29 - January 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3511132
تہران(ایکنا) دارالقرآن الکریم آستانہ مقدس حسینی کے تعاون سے اپنی نوعیت کی پہلی قرآنی فیسٹیول منعقد کی جارہی ہے۔

روضہ امام عالی مقام کے قرآنی شعبے سے وابستہ مرکز کے تعاون سے پہلی قرآنی فیسٹیول منعقد کی گیی ہے جسمیں خواتین مقابلوں کی یکساں قانون سازی کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

اس قرآنی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کربلا کی حضرت زهرا(س)  یونیورسٹی کے ام ابیھا ہال میں منعقد کی گیی جسمیں سولہ ممالک کے نمایندے شریک تھے۔

 

آستانہ حسینی کے دارلقرآن مرکز کے سربراہ ڈاکٹر شیخ خیرالدین الهادی نے اس افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا: قرآن مجید سے لگاو اور ہر قرآنی تحریک تقوی کے اہم ترین مصادیق میں شمار کی جاتی ہے۔

 

کربلا میں قرآنی فیسٹیول کا افتتاح

 

انکا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول میں جو فنی اور تکنیکی حوالے سے اپنی نوعیت کی پہلی فیسٹیول ہے قرآنی پروگراموں کو منظم کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات کیے جائیں گے۔

 

الهادی کے مطابق فیسٹیول میں قرآنی مقابلوں میں یکساں ججمنٹ کے اصول و قواعد کو ترتیب دینے کی کوشش کی جائے گی۔

 

انکا کہنا تھا کہ دارلقرآن کی خدمات قابل قدر ہیں اور اس میں کافی انفرادی کاوشیں شامل ہیں۔

 

کربلا میں قرآنی فیسٹیول کا افتتاح

 

ڈاکٹر شیخ الھادی کا کہنا تھا: ملایشیا میں گذشتہ ۶۷ سالوں سے مختلف قرآنی مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں، ایران میں گذشتہ ۴۵ سال اور اردن میں ۲۸ سالوں سے مقابلے ہوتے ہیں، سعودی عرب، مراکش، الجزایر، کویت اور دیگر ممالک میں بھی قرآنی مقابلے اکثر منعقد ہوتے ہیں جنکو ایک لڑے میں پرونے کی ضرورت ہے۔

 

قابل ذکر ہے قرآنی فیسٹیول چار دن تک قرآنی مرکز میں جاری رہے گی۔/

4029358

نظرات بینندگان
captcha