آج سے ایران، روس اور چین مشترکہ بحری مشقیں انجام دیں گے

IQNA

آج سے ایران، روس اور چین مشترکہ بحری مشقیں انجام دیں گے

8:24 - January 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3511150
روس کے بحرالکاہل بیڑے نے کہا ہے کہ ایران اور چین کے ساتھ مشترک بحری مشق انجام دیں گے۔

اسپوتنک نیوز کے مطابق، روس کے بحرالکاہل بیڑے کی کمان نے کہا ہے کہ ایران، روس اور چین خلیج فارس میں یہ مشترکہ بحری مشق انجام دیں گے۔  
 
اس سے پہلے تہران میں روس کے سفیر لوان جاگاریان نے کہا تھا کہ 2021 کے آخر یا 2022 کے آغاز میں روس،ایران اور چین، خلیج فارس میں مشترکہ بحری مشق انجام دیں گے جسکا عنوان ’سی ایچ آئی آر یو‘ ہے۔
 
موجودہ حالات میں اس تین بڑی طاقتوں کے مذکورہ آپریشن کو سیاسی ماہرین انتہائی اہمیت کے حامل قرار دیں رہے ہیں۔/
ٹیگس: ایران ، روس ، چین ، بحری ، مشقیں
نظرات بینندگان
captcha