سوئیڈن میں مسلمان بچوں کی سرپرستی کا حق سلب کرنے کی مذمت

IQNA

مجازی دنیا میں مہم؛

سوئیڈن میں مسلمان بچوں کی سرپرستی کا حق سلب کرنے کی مذمت

8:28 - February 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3511262
تہران(ایکنا) سوشل میڈیا ایکٹیویسٹوں نے سرکاری طور پر حق تربیت و پرورش سلب کرنے کے خلاف مہم شروع کی ہے۔

ٹی آر ٹی عربی نیوز کے مطابق مجازی دنیا میں مہم «ہماری بچوں کی چوری بند کی جائے» کے عنوان سے شروع کی گیی ہے جس میں نامناسب حالات کے نام پر مسلمان بچوں کو ان کے خاندان سے چھین لیا جاتا ہے۔

 

بچوں کی نگہداشت کے نام پر وزارت اجتماعی امور سرکار کو حق دیتی ہے کہ وہ کسی بھی بہانے پر کہ بچوں کو مناسب کنڈیشن حاصل نہیں انکو ان کے والدین سے چھین لیا جاسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ  نامناسب کنڈیشن میں تشدد، کمزوری یا سہولیات کا فقدان کوئی ایک بہانہ شامل ہوسکتا ہے۔

 

مسلمان فیلمیز نے اس اقدام کو بچوں کو والدین سے چھین لینے کے لیے «بهانه بازی» قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بہانے انکو انکی ثقافت سے ہٹ کر تربیت دینے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

بعض مسلمان فیملیز نے سوئیڈش حکومت کو الزام دیا ہے کہ وہ ان بچوں کو اسلامی ماحول سے ہٹ کر انکی پرورش کا پروگرام بنا رہی ہے۔

 

سوئیڈن کی حکومت کے مطابق سالانہ بیس ہزار بچوں کو نامناسب ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور اس طرح ان بچوں کو انکے والدین سے لیکر دوسرے افراد کو فراہم کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

 

هیشٹیگ «ہماری بچوں کی چوری بند کی جائے» سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن چکا ہے اور مسلمان خاندان شدید انداز میں اس اقدام کی مذمت کررہے ہیں۔/

4034334

نظرات بینندگان
captcha