آیت‌الله عیسی قاسم: بحرین میں اصلاحات روکنا ممکن نہیں

IQNA

آیت‌الله عیسی قاسم: بحرین میں اصلاحات روکنا ممکن نہیں

7:49 - February 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3511306
تہران(ایکنا) بحرین کے شیعہ رہنما نے انقلاب بحرین کی سالگرہ پر کہا کہ سیاسی اصلاحات کو دشمن نہیں روک سکتے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے نامور شیعہ رہنما آیت‌الله عیسی قاسم نے بحرین کے انقلاب کی سالگرہ کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ خدا پر ایمان کے ساتھ اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ممکن ہے اصلاحات کا عمل طویل تر ہو مگر کسی دشمن میں یہ جرات نہیں کہ وہ اس عمل کو روک سکے۔

 

بحرینی شیعہ رہنما نے واضح کیا کہ بحرین ی تحریک اور عوامی قیام کا مقصد ظلم و ستم کو روکنا ہے اور تاریخ کا یہ درس ہے کہ تبدیلی آکر رہے گی اور ملک کے بیٹے اگر مشکلات کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انکو متحد ہونا پڑے گا اور ملکر کوشش کرنی ہوگی۔

 

 

انہوں نے اپنے خطاب میں جوانوں سے کہا کہ آپ کے قیام اور تحریک اور ملکر کام کرنے کے جذبے سے ہماری قسمت بدل سکتی ہے۔

 

شیعہ عالم دین نے مزید کہا کہ ہماری مشکلات کا حل قانون میں عدالت و انصاف کے اصولوں پر پابندی سے ممکن ہے۔

 

شیخ عیسی قاسم نے اسرائیل کے ساتھ بعض ممالک کے روابط اور تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں صھیونی سازش سے مقابلے کی اشد ضرورت ہے۔/


4036252

نظرات بینندگان
captcha