عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی اولین زمہ داری ہے۔ ہاشم موسوی

IQNA

عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی اولین زمہ داری ہے۔ ہاشم موسوی

9:41 - March 04, 2022
خبر کا کوڈ: 3511417
شہداء کے حوالے کسی طور خاموش تماشائی نہیں بن سکتے قاتلوں کے خلاف راست اقدام کیا جائے۔ مجلس وحدت رہنما

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق فاطمہ جناح روڈ کے سانحے میں شہید ہونے والے شہداء کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے فرمایا شہریوں کے جان مال اور عزت کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے۔ اگر کوئی حکومت اپنے اس کام کے انجام سے قاصر ہے تو وہ حکومت کہلانے کا مستحق نہیں ہوگا۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں سب کیلئے واضح کردیا کہ ہم اپنے شہداء کی مظلومیت کے سلسلے میں خاموش تماشائی نہیں بن سکتے ۔

 

امام جعمہ کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین رہنما کا کہنا تھا: ہماری صدائے مظلومیت سے ماضی میں وزیر اعلی بھی سبکدوش ہوا تھا ۔ اگر ہمیں چھین سے زندگی گزارنے نہیں دیا گیا تو ہم احتجاجات کے ذریعہ حکومتوں کو گرا بھی سکتے ہیں اور سب کو اس کا ادراک اور حقیقت کا علم ہے۔

 

پریس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے جناب لیاقت ارباب نے بھی خطاب کیا اور دہشت گردی کی مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی۔

 

قابل زکر ہے کہ گذشتہ دنوں کوئٹہ کے فاطمہ جناح روڑ میں شیعہ ہزارہ برادری کی دکان پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کیا گیا اور مجمع لگنے پر دھماکہ کیا گیا جسمیں بیس سے زاید افراد زخمی ہوئے۔

نظرات بینندگان
captcha