جامعہ المنتظر لاہور میں یوم پاکستان پر تقریب

IQNA

جامعہ المنتظر لاہور میں یوم پاکستان پر تقریب

7:09 - March 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3511553
شیعہ علما نے وطن عزیز کی سالمیت اور سربلندی کی دعا کی اور وطن کی محبت کو ایمان کا جز قرار دیا۔
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ جامعۃ المنتظر میں 23 مارچ یومِ پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔
 
  رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ جامعۃ المنتظر میں 23 مارچ یومِ پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی اور وطن عزیز پاکستان میں امن و امان، پاکستان کی ترقی و خوشحالی، وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے دعائے خیر کی اور سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کی۔
 
اس موقع پر جامعۃ المنتظر کے اساتذہ و طلاب اور وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری صاحب بھی موجود تھے۔
 
قابلِ ذکر ہے کہ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کے ہمراہ وفد میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر شامل تھے۔
نظرات بینندگان
captcha