لبنانی وزیر ثقافت کا رضوی لائبریری اور میوزیم کا دورہ

IQNA

لبنانی وزیر ثقافت کا رضوی لائبریری اور میوزیم کا دورہ

13:59 - May 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3511886
لبنانی وزیر ثقافت نے اپنے وفد کے ہمراہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری اور میوزیم کا وزٹ کیا۔

لبنانی وزیر ثقافت کا رضوی لائبریری اور میوزیم کا دورہ

آستان قدس رضوی کے مطابق لبنان کےوزیرثقافت محمد وسام المرتضیٰ نے مشہد کے اپنے سفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حرم امام رضا(ع) کی لائبریری اور میوزیم میں جو کچھ دیکھا یہ آدھی دنیا کے فن آرٹ کا عکاس تھا۔
انہوں نے کہا  کہ آستان قدس رضوی کے میوزیم میں مختلف موضوعات پر مختلف گرانقدر گنجینوں اور خزانوں کو قریب سے دیکھنے سے انسان کو روحانیت و معنویت حاصل ہوتی ہے۔
جناب وسام المرتضٰی نے میوزیم میں موجود متنوع اورکثیرتعداد میں موجود نوادرات اور آثار دیکھنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پانچ تفسیر پر مشتمل قرآن کریم کا ذکر کیا جسے شیعہ و اہلسنت کے مابین اتحاد و یکجہتی کا مظہر قرار دیا۔ 


انہوں نے میوزیم میں موجود استاد فرشچیان ہال کو روحانیت سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) خود آدھی دنیا ہے جہاں روحانیت و معنویت سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
اس دورے کے دوران جناب محمد وسام المرتضیٰ نے آستان قدس رضوی کے میوزیمز،لائبریریز آرگنائزیشن اور دستاویزاتی سینٹر کے سربراہ جناب حجت الاسلام سید جلال حسینی سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران لبنانی وفد نے مشترکہ ثقافتی نمائش کے انعقاد معلوماتی ذرائع کے تبادلہ کے لئے آمادگی کا اظہار کیا ،آخر میں دونوں فریقین نے ثقافتی روابط میں توسیع اور استحکام اور ترقی پر زور دیا۔ 

نظرات بینندگان
captcha