فلسطین واپسی پروگرام جنوبی لبنان اور غزہ کی پٹی میں

IQNA

فلسطین واپسی پروگرام جنوبی لبنان اور غزہ کی پٹی میں

8:31 - May 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3511916
تہران(ایکنا) فلسطینیوں اور لبنانیوں نے گذشتہ روز تلوار قدس جنگ کی کامیابی کی سالگرہ پر جنوبی لبنان اور غزہ میں «یقینا لوٹ آئیں گے» کے عنوان سے پروگرامز منعقد کیے۔

العھد نیوز کے مطابق عالمی فلسطین واپسی مہم کے حوالے سے گذشتہ روزہ جنوبی لبنان کے علاقے عدیسہ اور غزہ کی پٹی میں سیف القدس جنگ کی سالگرہ کے موقع پر«یقینا لوٹ آئیں گے» کے عنوان سے تقریبات منعقد کی گئیں۔

 

مذکورہ جشن پروگرامز جنوبی لبنان کی آزادی سال 2000 اور فلسطین میں مزاحمت کی سال 2021 کی جنگ میں کامیابی کے حوالے سے منعقد کیے گیے۔

 

مزاحمت محاز کی وحدت

فلسطین واپسی مہم کے آرگنائزر شیخ یوسف عباس کا کہنا تھا: سیف القدس جنگ نے فلسطین اور فلسطین کے حامیوں کو متحد کیا اور یہ بڑا جشن ہے جو جو دوجگہوں پر منعقد کیا جارہا ہے تاکہ وحدت کو دکھایا جاسکے اور اسی طرح جنوبی لبنان کی سال 2000 میں آزاد سازی کی یاد دلاتا ہے۔

 

شیخ عباس کا کہنا تھا: آج ہم جنوبی لبنان اور فلسطین میں یکجا ہوئے ہیں تاکہ قدس کے محافظوں پر سلام کریں اور ان سے کہے ہم تم سے جذبہ لیتے ہیں۔

 

دشمن ذلت کے ساتھ فلسطین سے خارج ہوںگے

حماس کے سنئیر رہنما سهیل الهندی نے غزہ میں تقریب سے خطاب میں کہا: فلسطین مقاومت کے سایے میں اکیلا نہیں اور ہم آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

انکا کہنا تھا: غاصب رژیم کے لیے بارود کا ڈھیر موجود ہے اور ہم ٹریگر پر موجود ہیں اور وہ ذلت کے ساتھ فلسطین سے خارج ضرور ہوگا۔

 

الهندی کا کہنا تھا: ہم تیاری کررہے ہیں اور پوری طاقت سے مقابلے پر جائیں گے اور فلسطین آزاد ہوکر رہے گا اور قدس میں ہم نماز ادا کریں گے اور سارے فلسطین وطن ضرور لوٹ آئیں گے۔

 

حزب اللہ میں فلسطینی امور کے نمایندے حسن حب الله کا کہنا تھا: آج ہم تمام فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ساتھ اکٹھے ہیں اور یکے بعد دیگر کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

 

ؤحدت کامیابی کا راز

جھاد اسلامی کے رکن ولید القططی، کا کہنا تھا: اس وقت  فلسطین اقوام اور عربی وحدت وقت کا تقاضا ہے اور بلاشک فلسطینی کاز کے لیے سب یکجا ہوں گے اس وقت صہیونی رژیم شدید سیاسی اور سیکورٹی مشکلات کا شکار ہے اور اسکی شکست یقینی ہے۔

 

اسرائیل نابودی کی سمت رواں

عالمی مزاحمت علما الاینس کے سربراہ شیخ ماهر حمود نے تقریب سے خطاب میں کہا: صہیونی رژیم شکست کے روبر ہے اور ہم ان سے کہتے ہیں کہ اس شکست کو تم عوام سے نہیں چھپا سکتے۔

انہوں نے خیانت کرنے والے ممالک سے خطاب میں کہا: صہیونی رژیم چالیس سال سے کسی کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکا ہے بلکہ اس کی کوشش ہے کہ تعلقات بنا کر سازش سے معمولی کامیابی حاصل کرے۔

 

فلسطینی عوامی محاز کے مروان عبدالعال نے لبنان میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا: فلسطنی قوم کی شکست ناممکن ہے اور قوم کامیاب ہوکر رہے گی اور جو فلسطین کو برباد کرنے کے درپے ہیں وہ خود نابود ہوجائیں گے۔

 

تقریبات میں لبنان وغزہ کے رہنماوں نے خطاب کیا جب کہ تقریب میں " واپسی کی چابی" یادگار کی رونمائی کی گئی۔/

4058720

 

نظرات بینندگان
captcha