امریکہ یوکرین جنگ سے دنیا کو مشکل میں ڈال رہا ہے

IQNA

امریکہ یوکرین جنگ سے دنیا کو مشکل میں ڈال رہا ہے

8:37 - May 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3511918
بولیویا کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ امریکا، یوکرین کے لئے اسلحے بھیج کر جنگ اور ہلاکتوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق ایوو مورالیس نے کہا ہے کہ امریکا، یوکرین کو ہتھیار بھیج کر لوگوں کے قتل کے مواقع کو بڑھا رہا ہے۔
 
بولیویا کے سابق صدر مورالیس نے ٹوئٹ کیا کہ امریکا، یوکرین کے لئے 40 ارب ڈالر کی مدد ایسی حالت میں بھیج رہا ہے ہے جب یوکرین- روس جنگ کے جاری رہنے کی وجہ سے گزشتہ 40 برسوں میں ایندھن اور اشیاء خورد و نوش کی قیمت خود امریکا میں سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔
 
مورالیس کے مطابق جنگ یوکرین کے بعد پیدا ہونے والی مہنگائی نے گزشتہ 40 برسوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت اپنے ملک کے اقتصاد کو بہتر بنانے کے بجائے جنگ یوکرین کو بڑھا کر تشدد میں اضافہ کر رہی ہے۔
 
بولیویا کے سابق صدر نے اپنے ایک دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ یوکرین کو استعمال کرکے امریکا، درحقیقت روس کے خلاف اپنی دشمنی نکال رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ امریکا، پوری دنیا میں تشدد اور قتل و غارت اور قتل عام کا سبب اور امن و مذاکرات کا سب سے بڑا دشمن ہے۔
 
بولیویا کے سابق صدر نے کہا کہ یوکرین کو ہتھیار بھیج کر امریکا، طبیعی ذرائع پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha