روس میں بین الاقوامی «علم تجوید: تاریخ، حقائق، مستقبل» کانفرنس کا انعقاد

IQNA

روس میں بین الاقوامی «علم تجوید: تاریخ، حقائق، مستقبل» کانفرنس کا انعقاد

8:21 - May 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3511922
تہران(ایکنا) بلغاریہ کے عوام کی جانب سے قبول اسلام کی گیارہ سو سالہ سالگرہ پر بین الاقوامی تجوید کانفرنس ساراتوف میں منعقد کی گئی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق «علم تجوید: تاریخ، حقائق، مستقبل» کانفرنس «زید بن ثابت» قرآنی مرکز کی جانب سے  ساراتوف میں منعقد کی گئی۔

 

برگزاری سومین کنفرانس بین المللی علمی-کاربردی «علم تجوید: تاریخ، واقعیت‌ها، چشم اندازها» در شهر ساراتوف روسیه

روس میں رھبر معظم کے نمایندے کے دفتر کے نمایندے حجت‌الاسلام‌ اکبری جدی نے اس قرآنی کانفرنس میں «تأریخ نشأة علم التجوید»(تاریخ توسیع علم تجوید) کے عنوان سے عربی میں مقالہ پیش کیا۔

برگزاری سومین کنفرانس بین المللی علمی-کاربردی «علم تجوید: تاریخ، واقعیت‌ها، چشم اندازها» در شهر ساراتوف روسیه

بین الاقوامی کانفرنس «علم تجوید: تاریخ، حقائق، مستقبل» کو علما اور قرآنی ماہرین میں رابطے اور ایکدوسرے کے تجربووں سے استفادے کا موقع قرار دیا جاتا ہے اور اس کو ماہرین نے خوش آیند قرار دیا ہے۔

علما اور کانفرنس کے منتظمین  نے اس امید کا اظھار کیا کہ اس طرح کی نشستوں سے قرآنی علوم کی ترویج اور جدید روش سے استفادے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

برگزاری سومین کنفرانس بین المللی علمی-کاربردی «علم تجوید: تاریخ، واقعیت‌ها، چشم اندازها» در شهر ساراتوف روسیه

 

اس کانفرنس میں روس کے قرآںی دانشوروں کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور قازقستان کے ماہرین شریک تھے جنہوں نے قرآنی علوم میں علمی مقالے پیش کیے جنمیں علم تجویر پر قابل تعریف نکات موجود تھے جب کہ جدید طرز پر قرآنی تدریس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔/

4059209

 

نظرات بینندگان
captcha