اسلامی دنیا کے لئے امام صادق(ع) کا ورثہ

IQNA

اسلامی دنیا کے لئے امام صادق(ع) کا ورثہ

10:28 - May 27, 2022
خبر کا کوڈ: 3511942
امام صادق(ع) اسلامی علوم میں موثر ترین فرد سمجھا جاتا ہے جنہوں نے فقه، تفسير، اخلاق، جغرافيا، اقتصاد، فلکیات، طب اور رياضيات میں ماہر ترین شاگرد تربیت کیے۔

ایکنا نیوز- جعفربن محمد الصادق جو  امام صادق(ع) کے عنوان سے معروف ہیں وہ  سال ۸۳ هجری قمری (702 عیسوی) کوپیدا ہوئے اور پینسٹھ سال کی عمر میں علمی حوالے سے کارہائے نمایاں انجام دیے۔

انہوں نے بہرین شاگردوں کی تربیت کی جن میں سے ایک جابر بن حیان (آٹھویں صدی) ہے جنکو بابائے کیمسٹری کہا جاتا ہے. امام صادق(ع) شیعوں کے چھٹے امام ہیں۔

اہل سنت کے تمام امام یا پیشوا برراہ راست یا غیر مستقیم امام صادق کے شاگرد رہے ہیں جنہوں نے امام صادق(ع) کی علمی اور اخلاقی خصوصیات پر بیانات دیے ہیں جنمیں سے بعض کا ذکر کرتے ہیں:

 

امام مالک بن انس

محمدبن زياد ازدى کہتے ہیں: میں نے سنا ہے کہ مالک بن انس فرماتے ہیں: «فماكنت أراه إلّا على إحدى ثلاث خصال، إمّا مصلّ و إمّا صائم و إمّا يقرأالقرآن، و مارأيته يحدّث إلّا عن طهارة.

میں نے ان کو تین حالت سے خارج نہیں پایا، یہ کہ یا نماز کی حالت میں دیکھا جاتے، یا روزہ دار تھے یا تلاوت قرآن میں مصروف نظر آتے اور ہمیشہ خوبیوں کی تاکید فرماتے۔

 

امام ابوحنيفه

امام ابوحنيفه جو امام جعفر صادق(ع) کے شاگرد رہے انکا کہنا تھا: «مارأيت أفقه من جعفربن محمّد، امام جعفربن محمد سے زیادہ عالم میں نے نہیں دیکھا». ایک اور جگہ فرماتے ہیں: «لولا جعفر ابن محمد(ص) ما علم الناس مناسک حجهم، اگر امام صادق نہ ہوتے تو لوگ مناسک اور احکام حج سے واقف نہ ہوتے».

 

خيرالدين الزركلى

خيرالدين الزركلى، جو معروف اہل سنت عالم اور صاحب متعدد کتاب ہیں انکا اپنی کتاب «الاعلام» میں امام جعفرصادق(ع) بارے کہنا ہے: «امام جعفرصادق (عليه السلام) وہ علم و منزلت میں اعلی درجے پر ہیں اور ان سے کافی لوگوں نے کسب فیض کیا جنمیں سے اہل سنت کے پیشوا امام ابوحنیفہ اور امام مالک شامل ہیں اور انکا لقب صادق ہے یعنی جس نے کبھی جھوٹ نہیں بولا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha