اسرائیل کی ایران کیخلاف نئی عسکری حکمت عملی

IQNA

اسرائیل کی ایران کیخلاف نئی عسکری حکمت عملی

8:14 - June 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3512125
اسرائیل نے ایران کے خلاف ایران دشمن اتحاد قایم کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق اسرائیل نے ایران کے خلاف نئی عسکری حکمت عملی شروع کرلی ہے۔
 
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی وضع کردہ حکمت عملی کا مقصد ایرانی مفادات پر حملے تیز کرنا ہے۔
 
امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ نئی حکمت عملی کے ذریعے اسرائیل نے ایران کے اندر اور باہر حملے کرنا ہے۔
 
اسرائیل ڈرونز سے ایرانی جوہری تنصیبات،میزائل اور ڈرون پروگرامز کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔
 
امریکی جریدے کا مزید کہنا ہے کہ  اسرائیل نے2017 سے شام میں ایران اور اس کے اتحادیوں پر 400 حملے کرچکا ہے۔

مذکورہ اتحاد میں امریکہ اور اسرائیل کے علاوہ یواے ای اور انڈیا  کو بھی شامل کرنے کا دعوی کیا جاتا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha