پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، بشریٰ رند

IQNA

پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، بشریٰ رند

7:15 - June 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3512188
بڑھتے چیلنجیز کا مقابلہ پاکستان اور ایران نے ملکر کرنا ہے ۔ پاک ایران نمایندوں کا اتفاق
ایکنا نیوز کے مطابق کوٸٹہ پارلیمانی سیکٹریری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری رند کی  کونسل جنرل آف ایران حیسن درویش وند سے ملاقات ہوٸی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
 
اس موقع پر پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تعلقات کا اظہار کیا
 
پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ  نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور خطے میں بڑھتے چیلنجز دونوں ممالک کو ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرتےہیں۔
 
ملاقات میں توانایی اور تجارتی امور میں ہم آہنگی اور معاملات مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
 
ملاقات کے دوران پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری رند نے مکران ڈویژن میں بجلی کے منصبوبے پر بات چیت کرتے ہوٸے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
 
 
پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے ملاقات میں پاکستان اور ایران کی سرحد سے متعلق تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا  اور دونوں ممالک کے درمیان قائم کثیرجہتی میکانزم کے ذریعے قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا
نظرات بینندگان
captcha