چین: امریکا ایران کے خلاف تمام پابندیاں اٹھائے

IQNA

چین: امریکا ایران کے خلاف تمام پابندیاں اٹھائے

7:56 - July 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3512200
امریکہ کو غلطی تسلیم کرکے ایرانی پابندیوں کا ختم کرنا ہوگا ایسا ایران کا حق بنتا ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین کے نمائندے نے مطالبہ کیا کہ بورجام سلامتی کونسل کی طرف سے منظور شدہ 10 سال کے کثیر الجہتی مذاکرات اور سفارت کاری کا نتیجہ ہے لہذا ہم دوحہ میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ بورجام کا اس سے بہتر کوئی متبادل نہیں ہے اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ مذاکرات ہیں۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے عالمی برادری کے انتباہات پر کان دھرے بغیر بورجام سے دستبرداری اختیار کر لی اور یہی موجودہ بحران کی بنیادی وجہ ہے۔

 

چینی ترجمان نے مطالبہ کیا کہ امریکہ کو اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرنا چاہیے، اپنی غلطیوں کو درست کرنا چاہیے اور ایران کے عقلی مطالبات کا مثبت جواب دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا کہ امریکہ نے بارہا کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں واپس آنے کے لیے تیار ہے، اور اس نے مذاکرات کے دوران بھی ایران اور تیسرے فریق کے خلاف پابندیاں بڑھا دی ہیں۔

 

ایسا اقدام مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے لیے نقصان دہ ہے۔ امریکہ کو اپنے وعدوں پر پورا اترنا چاہیے اور تمام یکطرفہ پابندیاں ہٹانی چاہئیں۔

نظرات بینندگان
captcha