ملایشین وزیراعظم کا قرآن سے تمسک پر تاکید

IQNA

ملایشین وزیراعظم کا قرآن سے تمسک پر تاکید

8:20 - July 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3512216
تہران ایکنا: ملایشیاء کے وزیراعظم نے انحراف اور گمراہی سے دوری اور اختلافات کے خاتمے کے لیے قرآن سے تمسک اور سیرت نبوی (ص) پر عمل کو اہم قرار دیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق ملایشیاء کے وزیراعظم اسماعیل صبری یعقوب نے اختلافات کو ایک دائرے میں محدود رکھنے پر تاکید کرتے ہویے کہا: اگر مسلمان قرآن و سنت پر مضبوطی سے عمل پیرا رہیں تو تفرقے کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور قرآن وحدت پر خاص تاکید کرتا ہے۔

 

جنوب مشرقی ایشیاء کے علما کے اجتماع سے پتالینگ جایا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سب کو اتحاد کا پیغام دیا۔

 

مذکورہ شہر میں پہلی بار وحدت سیمینار منعقد ہوا ہے جس میں سترہ ممالک سے مذہبی شخصیات شریک ہیں جنمیں عالمی اسلامی الاینس کے جنرل سیکریٹری شیخ محمد عبدالکریم العیسی بھی شامل ہے۔

 

ملایشین وزیراعظم نے ہندوستان میں توہین رسول گرامی (ص) کی بھی مذمت کی اور اسکو ہندوستانی معاشرے کے لیے آفت قرار دیا۔

 

اسماعیل صبری یعقوب نے کہا کہ اس سے نہ صرف دنیا کے مسلمان بلکہ عالمی برادری کو بھی دکھ پہنچا ہے جنمیں ملایشیاء بھی شامل ہے۔

 

انہوں نے حضرت محمد(ص) کی توہین کو حساس مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اس پر مسلم ردعمل فطری ہے تاہم ایک قانونی شکل میں اعتراض کرنا چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسا مذاہب کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ دوریاں پیدا کی جاسکے۔

 

اسماعیل صبری یعقوب نے فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کی بھی خطاب میں مذمت کی۔/

4068073

 

نظرات بینندگان
captcha