آسٹریلین سینیٹر: باپردہ خواتین خود پر فخر کریں

IQNA

آسٹریلین سینیٹر: باپردہ خواتین خود پر فخر کریں

9:36 - August 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3512436
تہران ایکنا- آسٹریلین سینیٹر جو خود سینٹ میں پہلی باپردہ خاتون ہے انہوں نے کہا ہے کہ جو خواتین پردہ کرتی ہیں انکو فخر کے ساتھ یہ کام کرنا چاہیے۔

ایکنا نیوز- مونٹ کارلو الدولیہ نیوز کے مطابق آسٹریلین سنیٹ میں پہنچنے والی افغان نژاد خاتون فاطمہ پیمان نے اس مجلس سے پہلی خطاب میں کہا کہ انکا پردے کے ساتھ اس پارلیمنٹ میں انتخاب حیران کن تھا جس سے اس ملک حقیقی نمایندگی کی عکاسی ہوتی ہے۔

پیمان کا کہنا تھا: دس سال پہلے کیا اس پارلیمنٹ میں ممکن تھا کہ کوئی باحجاب خاتون آتی، کوئی مجھے ڈریس بارے مشورہ دینا چاہے تو میں کہونگا کہ حجاب میرا انتخاب ہے۔

انکا کہنا تھا: جو جوان لڑکیاں حجاب کرتی ہیں انکو کہنا چاہونگی کہ وہ فخر کے ساتھ حجاب کریں، انکو اس چیز کا پورا اختیار حاصل ہے۔

ستائس سالہ محجبہ خاتون سینیٹر کا کہنا تھا: میں ایک ترقی پسند فیملی سے تعلق رکھتی ہوں اور میں آسٹریلین خواتین کی نمایندہ ہوں جو حجاب کو نارملایز کرنا چاہتی ہیں۔

فاطمہ پیمان جو ایک افغان پناہ گزین گھرانے سے تعلق رکھتی ہے پانچ سال کی عمر میں وہ تین بہنوں اور بھائی اور والدین کے ہمراہ آسٹریلیا آئی اور شمالی پرتھ میں سکونت پذیر ہے۔/

4075225

نظرات بینندگان
captcha