سیر و سفر قرآن مجید کے رو سے

IQNA

سیر و سفر قرآن مجید کے رو سے

9:25 - August 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3512455
سفر کرنا تفریح کے علاوہ انسان کی روح و نفسیات پر بہترین اثرات مرتب کرتا ہے اور اس حوالے سے اسلام نے اس پر خاص تاکید کی ہے۔

ایکنا نیوز- اسلام میں سفر پر خاص توجہ دی جاتی ہے اور قرآن کے رو سے سفر کی وجہ سے انسان کے ظاہر و باطن اور روح و رواں کے لیے بہترین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

قرآن مجید کے مطابق سفر ایک بہترین فرصت ہے کہ انسان گذشتہ لوگوں کے حالات کو دیکھے اور اس میں فکر کریں انکے باقی ماندہ آثار اور حالات کا مطالعہ کریں۔

قرآن کریم فرماتا ہے: «أَوَلَمْ یَسِیرُوا فِی ٱلْأَرْضِ فَیَنظُرُوا کَیْفَ کَانَ عَقِبَةُ ٱلَّذِینَ کَانُوا مِن قَبْلِهِمْ کَانُوا هُمْ أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَءَاثَارًا فِی ٱلْأَرْضِ فَأَخَذَهُمُ ٱللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ وَمَا کَانَ لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن وَاقٍ:

کیا رویے زمین پر نہیں دیکھا تاکہ تم سے پہلے لوگوں کی زندگی کو دیکھے کہ وہ کیسے تھے وہ طاقتور لوگ تھے اور انکے آثار (پائیدار) باقی ہیں تاہم خدا نے انکو انکے گناہوں کی سزا پر انکو اس عذاب میں مبتلا کیا اور خدا کے مقابل کوئی انکے حامی نہ تھا.»(غافر/۲۱).

 

اس آیت میں انکے بڑے اور مضبوط گھر اور قلعوں کو پیش کیا گیا ہے کہ جو بہترین گھر تھے تاہم اب ایک تخریب شدہ گھر باقی رہ گیے ہیں وہ ان محکم گھروں میں خود کو محفوظ اور رہنے والے تصور کرتے تھے اور سب کچھ فراموش کردیا تھا اور گناہوں میں غرق تھے اور آخر کار عذاب کے وقت انکے محکم گھروں نے انکو نہ بچایا اور کوئی انکا حامی نہ تھا۔

 

لہذا قرآن مجید کے رو سے سفر کو عبرت آمیز نگاہ کے ساتھ اور اس میں فکر کرنے کی دعوت کے ساتھ تاکید کی گئی ہے کہ گذشتہ لوگوں کی زندگی سے درس لیں اور اپنی زندگی میں عبرت حاصل کریں۔/

نظرات بینندگان
captcha