فلسطینی استقامت سے صیھونی زوال تیز تر ہوگا

IQNA

ایرانی صدر:

فلسطینی استقامت سے صیھونی زوال تیز تر ہوگا

9:56 - August 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3512459
تہران ایکنا- حجت‌الاسلام و المسلمین رئیسی نے غزہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فسلطینیوں کی اسقامت کو سراہا۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایرانی صدر حجت‌الاسلام و المسلمین سید ابراهیم رئیسی نے کرونا ایس اوپیز اجلاس سے گفتگو میں محرم اور شہادت  ابا عبدالله الحسین(ع) اور انکے اصحاب باوفا کے حوالے سے تعزیت پیش کی اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہویے  کہا کہ غزہ میں استقامت سے صیھونی نابودی کو سرعت ملے گی۔

ایرانی صدر نے افغانستان میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے فرقہ واریت کی کوشش کی بھی مذمت کی اور کہا کہ عزاداروں پر حملوں میں وہی لوگ ملوث ہیں جو فرقہ واریت کی کوشش کررہے ہیں اور افغان حکام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سیکورٹی کو یقینی بنایے۔

 

ابراہیم رئیسی نے ایران میں عزاداری کی محافل کے حوالے سے کہا کہ ایران کے عوام امام حسین (ع) سے تجدید بیعت میں پیش پیش ہیں۔

صدر نے  رهبر معظم انقلاب کے ایک قول کا ذکر کرتے ہویے کہا: بصیرت مشکلات زندگی میں چراغ راہ ہے تاکہ انسان دوست و دشمن کا فرق کرتے ہویے سعادت کی طرف چلے۔

صدر مملکت نے علمدار کربلا کی بصیرت و شجاعت کے حوالے سے کہا: حضرت عباس(ع) استقامت، شجاعت، مقاومت، اورلایت‌پذیری کا نمونہ تھے جنہوں نے سعادت کی راہ میں کوتاہی نہیں کی اور آج کے جوانوں کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے۔/

4076302

نظرات بینندگان
captcha