کربلا میں زائرین کا سمندر، تمام ریکارڈ ٹوٹ گیے

IQNA

کربلا میں زائرین کا سمندر، تمام ریکارڈ ٹوٹ گیے

7:19 - August 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3512465
تہران ایکنا- آستانہ حسینی کے مطابق امام حسین(ع) کی شہادت اور یوم عاشور پر زائرین کا سمندر کربلا میں موجود ہے جس کی مثال نہیں ملتی.

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «الفرات نیوز» کے مطابق آستانہ مقدس امام حسین(ع) کے ناظم فاضل عوز کا کہنا تھا: تاسوعا اور عاشور کے حوالے سے دنیا بھر سے زایرین کی بڑی تعداد کربلا پہنچ گی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: کربلا میں اول محرم سے زایرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور سال 2003 کے بعد سے اب تک اس قدر زائرین کی آمد کی مثال نہیں ملتی۔

 

فاضل عوز کا کہنا تھا: عراقی شہریوں کے علاوہ  جو ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہیں دنیا کے دیگر ممالک سے بھی عزادار یہاں آئے ہیں جو یوم تاسوعا اور یوم عاشورا پر یہاں آئے ہیں۔

 

 انکا کہنا تھا: گذشتہ سالوں میں صرف عاشور کی رات زائرین کا بڑا اجتماع لگتا مگر اس سال اول محرم ہی سے بڑی تعداد یہاں پہنچ چکی ہے۔

4076741

نظرات بینندگان
captcha