امام حسین(ع) اور مسیح(ع) میں مشابہت قربانی پیش کرنا ہے+ فیلم

IQNA

عیسائی اسکالر:

امام حسین(ع) اور مسیح(ع) میں مشابہت قربانی پیش کرنا ہے+ فیلم

7:24 - August 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3512466
تہران ایکنا- اٹلی کے عیسائی محقق اور پادری کے مطابق شیعہ اور کیھتولک مذہب میں کافی مشترکات موجود ہیں اور امام حسین اور مسیح دونوں نے انسانیت کے لیے قربانی پیش کی۔

ایکنا نیوز کے مطابق شہادت امام حسین(ع) اور انکے اصحاب باوفا کے حوالے سے ایکنا نیوز سے گفتگو میں عیسائی محقق، اسلام شناس اور مذہبی رہنما نے قیام امام حسین اور سیرت حضرت عیسی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا: میں جنوبی افریقہ میں پیدا ہوا اور عیسائی تعلیمات کے بعد جس وقت میں کیپ ٹاون میں ایک کلسیا کے ساتھ کام کررہا تھا تو ایک اسقف کی تجویز پر میں نے اسلامی مطالعات کا رخ کیا کیونکہ کیپ ٹاون میں کافی تعداد میں مسلمان آباد تھے۔

 

امام حسین(ع) اور مسیح(ع) میں مشابہت قربانی پیش کرنا ہے+ فیلم

انکا شیعہ اسٹڈی کے حوالے سے کہنا تھا: شیعہ عقیدے اور کیھتولک عقاید میں کافی مشترکات موجود ہیں مثلا اہل بیت میں فاطمہ زہرا جیسی ہستی موجود ہے اور امام حسین کی شجاعت کے ہمراہ اور حضرت زینب جیسی خؤاتین موجود ہیں اور اسی طرح عیسائی دنیا میں ہمارے ہاں مقدس ہستیاں موجود ہیں۔

 

امام حسین(ع) اور مسیح(ع) میں مشابہت قربانی پیش کرنا ہے+ فیلم

 

انکا کہنا تھا کہ امام حسین کے حوالے سے کافی شباہتیں موجود ہیں، امام حسین نے ثابت کیا کہ ان جیسا یزید کی پیروی کبھی نہیں کرسکتا  بلکہ رسول گرامی اسلامی کی پیروی کرے گا، یہ وہی کام ہے جو حضرت عیسی نے عیسائی دنیا میں انجام دیا۔ انہوں نے جان قربان کیا تاکہ لوگ خدا کی راہ پر چلتا رہے لہذا ان میں شباہت موجود ہے۔

ویڈیو کا کوڈ

 

کلوهسی کا کہنا تھا: میری نظر میں امام حسین(ع) عدالت کے لئے نمونہ ہے، ایسی ہستی ہے جس نے معاشرے کی اصلاح کے لیے جان قربان کیا اور میری نظر میں صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کے لیے قربانی پیش کی، حضرت زینب نے بھی یہی کیا اور وہ بھی انسانیت کے لیے نمونہ ہے جس نے مقاومت کی تاریخ رقم کی۔/

ویڈیو کا کوڈ

 

4076420

نظرات بینندگان
captcha