قاہرہ؛ مسجد الحسین(ع) میں معروف قرآء یکجا + تصاویر

IQNA

قاہرہ؛ مسجد الحسین(ع) میں معروف قرآء یکجا + تصاویر

7:49 - August 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3512489
تہران ایکنا- وزارت اوقاف مصر کے تعاون سے قاہرہ کی مسجد الحسین(ع) میں قرآنی محفل منعقد ہوئی جسمیں معروف علما نے شرکت کیں۔

الیوم السابع کے مطابق وزارت اوقاف مصر کے تعاون سے قرآنی تعلیمات و تلاوت کی ترویج اور قرآء کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے قاہرہ کی مسجد الحسین(ع) میں محفل منعقد ہوئی۔

 

قرآنی محفل میں مصر کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ قرآء جیسے : شیخ محمود محمد حسن الخشت، شیخ عبدالفتاح علی عبدالفتاح الطاروطی، شیخ احمد تمیم المراغی، شیخ عبداللطیف العزب وهدان، شیخ طه محمد شعبان النعمانی، شیخ احمد ابوفیوض شریک تھے۔

 

وزارت اوقاف مصر نے کورونا میں بہتری کے ساتھ ہی مختلف مساجد میں قرآنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے جنمیں اہم قرآء کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے اور اس حوالے سے ایک منظم سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جہاں پروگراموں میں قرآء کے علاوہ مساجد کے امام بھی شرکت کرتے ہیں جو یہ سامعین کو اعتدال پسندی کا درس سکھاتے ہیں۔

 

وزارت اوقاف مصر کے پروگرام کے مطابق معروف قرآء کو مساجد میں لایا جارہا ہے تاکہ وہ نوجوان اور جوان قرآء کی درست رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرسکے، اسی طرح خواتین بھی پروگراموں میں  قرآت اور حفظ کرنے کا مشق کرتی ہیں۔/

از سمت چپ استاد طاروطی، قاری مشهور مصری

قاریان مشهور مصری

قاریان مشهور مصری

 

4077585

نظرات بینندگان
captcha