گیا میں شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد

IQNA

گیا میں شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد

9:55 - August 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3512494
تہران، ایکنا خبر ایجنسیشیرگھاٹی، گیا میں منعقد شہدائے کربلا کانفرنس میں علماء کرام نے کہا کہ 'ہمیں شہداء کربلا کے جذبوں کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ان مقدس ہستیوں کے ساتھ اپنی عقیدت و محبت کو ایمان کا حصہ بنانا ہوگا.

ایکنا نیوز- ای ٹی وی بھارت کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی علاقے میں شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کانفرنس میں علماء کرام کے علاوہ مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

گیا میں  محرم کے تیج کے موقع پر شان وشوکت سے جگہ جگہ پر شہدائے کربلا کی یاد میں جلسے جلوس منعقد کیے جاتے ہیں اور اس میں واقعہ کربلا پر علماء کرام فلسفہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہیں۔

 

جمعہ کو شیر گھاٹی، گیا میں شہدائے کربلا کانفرنس میں نوری مسجد کے امام وخطیب مولانا شبیر رضا نے اہل بیت اطہار کی سیرت اور ان کے مقام و مرتبہ پر مفصل روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ’’اللہ تعالی نے قرآن مجید میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے۔ امام حسین رضی اللہ عنہ آقا نبی کریم (ص) کے لاڈلے شہزادے تھے، جن کی خاطر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سجدے طویل کر دیئے۔‘‘خطاب کے دوران شبیر رضا نے کہا: ’’امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے نانا (صلی اللہ علیہ وسلم) کے دین کے لیے اپنا تن، من دھن سب کچھ قربان کر کے یزید کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔

 

واقعہ کربلا معرکہ حق و باطل میں حق کا روشن نام اور امن کا پیغام ہے۔‘‘ شبیر رضا نے امت مسلمہ سے شہداء کربلا کے آفاقی جذبوں کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان مقدس ہستیوں کیساتھ اپنی عقیدت و محبت کو اپنے ایمان کا حصہ بنانے کی تلقین کی۔

نظرات بینندگان
captcha