ھندوستان؛ ضرورت مندوں اور یتیموں کے لیے قرآنی مدرسہ قائم

IQNA

ھندوستان؛ ضرورت مندوں اور یتیموں کے لیے قرآنی مدرسہ قائم

9:18 - August 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3512503
ایکنا تہران- کویت کی فلاحی انجمن «حفاظ» کے تعاون سے مدرسہ قایم کیا گیا ہے جہاں ۱۰ هزار طلبا استفادہ کرسکتے ہیں۔

ایکنا نیوز-  المجتمع نیوز کے مطابق کویت کی فلاحی انجمن حفاظ کے ڈپٹی «احمد المرشد» کا اس مدرسہ بارے کہنا تھا: خدا کے فضل و کرم سے یہ مدرسہ «هاریتا»ی کے علاقے میں ضرورت مندوں اور یتیموں کی سرپرستی اور تعلیم و تربیت کے لیے قرآنی مدرسہ قایم کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اس مدرسے میں دس ہزار طلبا درس حاصل کرسکتے ہیں جہاں ۲۰۰ افراد کے گروپ میں یہ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

 

احمد المرشد کا کہنا تھا: قرآنی مدرسے کی زندگی اور معاشرے میں بہت اہمیت ہے کیونکہ قرآن الہی کتاب اور چراغ روشن ہے ۔

 

المرشد کا کہنا تھا: قرآنی مدرسہ ایک شرعی ضرورت ہے جو معاشرے میں تربیت کا فریضہ انجام دیتا ہے اور نسل نو کو گمراہی سے بچانے میں اسکا بڑا کردار ہے۔

 

انکا فلاحی انجمن حفظ بارے کہنا تھا: انجمن مدارس اور قرآنی مراکز مختلف اسلامی ممالک میں قایم کرتی ہے مخصوصا ان علاقوں میں جہاں قرآنی تعلیمات اور عربی زبان سکھانے کی ضرورت ہے۔/

4077967

نظرات بینندگان
captcha