قطر نے ورلڈ کپ کے موقع پر دوحہ میں اسرائیل قونصلیٹ کے افتتاح کی مخالفت کردی

IQNA

قطر نے ورلڈ کپ کے موقع پر دوحہ میں اسرائیل قونصلیٹ کے افتتاح کی مخالفت کردی

8:49 - September 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3512735
ایکنا تہران- عرب میڈیا کے مطابق قطر نے فیفا کی درخواست مسترد کردی جس میں ورلڈ کپ 2022 کے موقع پر صیہونی قونصلیٹ کے افتتاح کی درخواست کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- العربی الجدید نیوز کے مطابق ورلڈ کپ کے موقع پر اسرائیلی شہریوں کو سہولت دینے کے بہانے دوحہ میں فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر قونصلیٹ کے افتتاح کی درخواست کو قطر نے مسترد کردی ہے۔

صیہونی میڈیا نے گذشتہ دنوں صیہونی غاصب رژیم اور قطر کی حکومت کے درمیان ورلڈ کپ کے موقع پر صیہونی تماشائیوں کی سہولت کے لیے اسرائیلی قونصلیٹ کے افتتاح پر گفتگو کی خبریں دی تھی۔

قطری میڈیا کے مطابق قونصلیٹ کے افتتاح کی درخواست کو صیہونی لابی نے فیفا فیڈریشن کے توسط سے پیش کی تھی جس کو قطر نے مسترد کردیا ہے۔

ایک اعلی دوحہ نمایندے نے اس بارے صیہونی رژیم اور قطری حکام کی کسی گفتگو کو رد کرتے ہوئے کہا: اسرائیل نے فیفا سے بات کی ہے تاکہ دوحہ کو قایل کرسکے کہ تل ابیب ورلڈکپ کے موقع پر ایک قونصلیٹ کا افتتاح کرسکے تاہم دوحہ نے اس درخواست کر رد کردی ہے۔/

4085831

 

نظرات بینندگان
captcha