کویت کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی تفصیلات

IQNA

کویت کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی تفصیلات

9:07 - September 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3512788
ادارہ اوقاف کویت کے نمایندے کے مطابق گیارہویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے بارہ اکتوبر سے شروع ہوں گے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ادارہ معارف اسلامی و امور قرآن کویت کے نمایندے نے کویت ایوارڈ کے مقابلوں کے حوالے سے بریفینگ دی۔

 

بین الاقوامی قرآنی کویت مقابلوں کے کیٹگری

الجنفاوی کا کہنا تھا: مذکورہ مقابلہ بارہ اکتوبر سے شروع ہوگا اور مقابلوں میں حفظ قرآن، قرآت کے مقابلوں کے علاوہ دیگر شعبے شامل ہیں۔

دیگرمقابلوں میں مکمل حفظ قرآن، بہترین آواز، ننھے حفاظ کا مقابلہ اور حفظ ٹیکنکل مقابلہ شامل ہے۔

کویتی نمایندے کا کہنا تھا کہ کویت ایوارڈ مقابلہ تمام دیگر مقابلوں کی بہتری اور کوالٹی کے لیے کوشاں ہے اور اس سے پہلے امیر کویت کی زیرنگرانی مقابلے اس بات پر دلیل ہے۔

انکا کہنا تھا: کویت ایوارڈ مقابلہ گذشتہ دس سالوں سے جاری ہے جو چیز اس کو دیگر بین الاقوامی مقابلوں سے ممتاز کرتی ہے اس میں مختلف کیٹگریز اور نوعیت کے مقابلے ہیں۔

 

کویت مقابلوں کے اہداف

وزیر اوقاف و امور اسلامی جمال الجلاوی نے گذشتہ مہینے کو کہا تھا کہ مذکورہ مقابلے امیر کویت شیخ نواب احمد جابر الصباح کی زیرنگرانی ہوں گے اور ان مقابلوں کا مقصد امت اسلام کو مختلف قرآنی قرائات سے آشنا کرانا ہے۔

وزیر اوقاف و امور اسلامی کویت کے مطابق ملک کے بہترین قرآن کی شناخت اور حفظ مقابلوں کی ترویج دیگر اہداف میں شامل ہیں۔

 

کویت مقابلوں میں ایرانی نمایندے

ادارہ اوقاف، فلاح و بہبود و امور قرآنی کی دعوت پر ایران کے تین حفاظ کرام ان مقابلوں میں شریک ہوں گے۔/

 

4087691

نظرات بینندگان
captcha