ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق صیہونی وزیر جنگ نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے علاقائی صورتحال پر اظھار خیال کرتے ہویے کہا: ساحلی علاقوں سے گیس اخراج کے لیے کام جاری ہے اور اس حوالے سے لبنان سے معاہدہ امکان پذیر ہے لیکن اگر جنگ ہوتی ہے تو یہ لبنان کے لیے ایک سانحہ سے کم نہیں اور انکو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔
بنی گانٹس اس حالت میں مذکورہ بیان دے رہا ہے جب چند روز قبل حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سیدحسن نصراللہ نے کاریش کے میدان سے گیس نکالنے کے حوالے سے اسرائیل کو خبردار کیا تھا۔
حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری نے خبردار کیا تھا کہ کاریش فیلڈ سے گیس نکالنے کا آغاز ہمارے لیے ریڈ لاین ہے اور ہمارے میزائیلوں کا رخ کاریش فیلڈ کی طرف ہے۔
سید حسن نصرالله کی دھمکی کی وجہ سے اب تک اسرائیل نے کاریش فیلڈ سے گیس نکالنے کے کام کو موخر کردیا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ امریکی ثالثی سے لبنان اور اسرائیل میں معاہدہ ہوسکتا ہے۔/
4087893