ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا جس میں دیگر ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں جس کے بعد اعلان کیا گیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 28 ستمبر بدھ کے روز ہوگی اور 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔