مشکات قرآنی مقابلہ؛ دوسرے دور کے فیصلہ ساز مرحلوں کا انعقاد

IQNA

مشکات قرآنی مقابلہ؛ دوسرے دور کے فیصلہ ساز مرحلوں کا انعقاد

7:32 - October 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3512831
ایکنا تہران- قرآنی ثقافتی مرکز میں منعقدہ آن مقابلوں کے فاینل مرحلے میں 73 ممالک کے قرآنی نمایندوں نے حصہ لیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تقلیدی قرات اور حفظ کل قرآن کریم کے مقابلے مشکات کے عنوان سے  73 ممالک کے قاریوں کی شرکت کے قرآنی ثقافتی مرکز میں آن لاین منعقد ہورہے ہیں۔

 

اس دور کا فائنل مرحلہ 29 ستمبر سے 3 اکتوبر  تک ہو رہا ہے۔ اس میں قرآن کریم کے بین الاقوامی ماہرین بطور ججز شریک ہیں جہاں مرد و خواتین کے لئے الگ الگ شعبہ ہوگا۔ مردوں کے شعبہ کے مقابلوں کے نتیجے 2 اکتوبر کو آ جائیں گے اور شعبہ خواتین کے نتیجے 3 اکتوبر کو متوقع ہے۔

 

اس مقابلے کے مقدماتی مرحلوں میں 73 ممالک سے ایک ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی اور مختلف مقابلوں کے بعد 153 قاری فائنل مرحلے میں پہنچے ہیں۔ فائنل کے مقابلے آج جمعرات 29 ستمبر کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے اور اس میں مردوں کے شعبہ کی ججز کمیٹی میں سربراہ کے عنوان سے محمد حسین سبز علی اسی طرح حسین اخوان اقدم، مسعود نوری، محمدرضا پورزرگری، مسعود سیاح گرجی، حسین ربیعیان و احمد زرنگار جیسی شخصیتیں شامل ہیں۔ خواتین کی ججز کمیٹی میں فاطمه شیرازی، معصومه نظری، نجات صحاف جیسے شخصیات شریک ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha