برطانیہ؛ لیسٹر میں جشن میلاد النبی(ص)

IQNA

برطانیہ؛ لیسٹر میں جشن میلاد النبی(ص)

7:46 - October 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3512835
ایکنا تہران- برطانوی شہر لیسٹر میں ہزاروں افراد نے ولادت حضرت محمد(ص) کے ایام کے حوالے سے ریلی میں شرکت کیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق لیسٹر میں ہزاروں افراد نے  جشن میلاد حضرت محمد(ص) کے حوالے سے اجتماع میں شرکت کیں۔

اس حوالے سے ایک ریلی نکالی گیی تھی جو ساٹرلینڈ سے دن ایک بجے شروع ہوئی  اور مرکزی مسجد پہنچی جہاں ریلی شرکاء کی کھانوں سے پذیرائی کی گیی۔

منتظمین رکن مصفطی مالک کے مطابق اس پروگرام میں آٹھ سے دس ہزار افراد شریک تھے۔

مذکورہ ریلی گذشتہ تیس سالوں سے جاری ہے تاہم مصطفی کے مطابق اس سال کا اجمتاع سب سے بڑا تھا، انکا کہنا تھا کہ ہماری زندگی میں رسول گرامی اہم ترین رہنما ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ جشن میلاد کے حوالے سے ہماری کوشش ہے کہ اس موقع پر ہم امن و دوستی کے پیغام کو عام کریں اورہمیں خوشی ہوتی ہے جب زیادہ لوگ شریک ہوتے ہیں۔

سٹی کونسل کی رکن روما علی کو ریلی میں شریک تھی انکا کہنا تھا: «ایک دلنشین اور پرسکون ریلی تھی جہاں نعت کے سروں میں بزرگ اور بچے شریک تھے.

لیسٹر پولیس کا کہنا تھا: مذکورہ ریلی کے حوالے سے منتظمین نے پولیس کے ساتھ پوری طرح سے تعاون کیا جس پر ہم انکے شکر گزار ہیں۔

دیگر تقریبات کے برعکس اس جشن پر لوگ باہر آکر ریلی نکال کر خوشی کا اظھار کرتے ہیں۔/

 

4089631

نظرات بینندگان
captcha