ملایشیاء کی جانب روہنگیا مہاجرین کے فرار کا خطرناک راستہ

IQNA

ملایشیاء کی جانب روہنگیا مہاجرین کے فرار کا خطرناک راستہ

6:39 - November 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3513107
ایکنا تھران- روھنگیا پناہ گزین جو تکفیریوں سے جان بچانے یورپ کی سمت فرار ہورہے تھے ملایشیاء کے راستے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ایکنا- فرنچ پیرس کے مطابق میڈیا زرایع میں کہا گیا ہے کہ کچھ مسلمان روہنگیا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو تکفیری گروپوں سے جان بچانے کے لیے ملایشیاء کی طرف فرار ہورہے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری سے قبل اسی مہاجرین جنوب مشرقی میانمار سے کشتی کے زریعے ملایشیاء فرار ہورہے تھے انسانی سمگلروں کی جانب سے انکو انکے حال پر چھوڑنے کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اسی حؤالے سے ایک سیکورٹی افیسر کا کہنا تھا کہ اس گروپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 

مذکورہ افیسر کے مطابق یہ لوگ جو رخاین سے آئے تھے کائوچو کے علاقے میں کشتی سے نکل چھپ گیے تھے۔

میانمار کو عالمی عدالت اور اقوام متحدہ کے مقابل نسل کشی کے الزامات کا سامنا ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق جنوب مشرقی ایشیاء کے اس ملک میں فروری کو بغاوت ہوئی جسمیں دو ہزار چار سو لوگ مارے گئے تھے۔/

 

4098423

نظرات بینندگان
captcha