قرآن مجید کا عبری زبان میں ترجمه تکمیل کے قریب

IQNA

مصر میں؛

قرآن مجید کا عبری زبان میں ترجمه تکمیل کے قریب

7:17 - November 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3513207
ایکنا تھران- وزیر اوقاف مصر کے مطابق عبری زبان میں ترجمہ قرآن کا بیسواں پارہ مکمل ہوچکا ہے۔

ایکنا- نیوز ایجنسی صدی البلد کے مطابق مصری وزیراوقاف محمد مختار جمعه کے مطابق عبری زبان میں کام جاری ہے اور بیس پاروں کا ترجمہ مکمل ہوچکا ہے۔

محمد مختار جمعه نے خارجہ کمیٹی کے اجلاس جسمیں اعتدال پسندی کے خاتمے کے لیے وزارت اوقاف کے کردار کا جایزہ لیا جارہا ہے اس میں خطاب میں کہا: عبری زبان میں ترجمے کا مقصد تحریفی رویوں کو روکنا ہے کیونکہ بعض ترجموں کی وجہ سے یہودی ماہرین مشرق شناسی غلط فہمی کا شکار ہوئے اور قرآنی معانی کو بدل دیا لہذا وزارت اوقاف نے بیڑا اٹھایا کہ اس غلطیوں کی نشاندہی کے لیے اقدام کریں۔

 

انہوں نے ادیان کے احترام پر تاکید کرتے ہوئے کہا: وزارت اوقاف نے اقوام متحدہ سے کہا کہ مصر نے خود ایک یہودی عبادت گاہ تعمیر کی ہے اگرچہ اس سے استفادہ نہیں کیا جارہا، اسی طرح ایک مخدوش کلیسا کی مرمت کی گیی ہے۔

مصری حکومت آخری سالوں میں کوشش کررہی ہے کہ اسلام کے ایک معتدل چہرے کو دنیا کے لیے متعارف کراسکے۔/

 

4101185

نظرات بینندگان
captcha